شانِ ذکر حضرت سیدنا امام ؓ کی روح پرور اور عظیم الشان محفل 25 جون منعقد ہوگی

جعفرآباد (نامہ نگار مقصود احمد مہر) ہر سال کی طرح اس سال بھی نو محرم الحرام کے موقع پر شانِ ذکر حضرت سیدنا امام ؓ کی روح پرور اور عظیم الشان محفل 25 جون 2026ءبمطابق 9 محرم الحرام کو بعد نماز عصر دربارِ عالیہ غوثیہ القادریہ، گوٹھ اسد خان کھوسہ، قیدی شاخ پل، ڈیرہ اللہ یار بلوچستان میں منعقد ہوگی۔محفل میں علماءکرام، مشائخ عظام ، حفاظ کرام، نعت خواں حضرات اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ اس بابرکت اجتماع میں حضرت امام حسین ؓ کی سیرتِ طیبہ، قربانی، صبر و استقامت اور پیغامِ کربلا پر روشنی ڈالی جائے گی۔محفل کی صدارت اور خصوصی خطاب و دعا مرشدِ کریم، پیرِ طریقت، رہبرِ شریعت، آلِؓ نبی و اولادِ علیؓ، شہزادہ غوثِ اعظم دستگیر، حضرت قبلہ پیر سید حافظ عبد الرحیم شاہ جیلانی قادری فرمائیں گے منتظمین کی جانب سے تمام عاشقانِ رسول ، محبانِ اہلِ بیتِ اطہارؓ اور عوام الناس کو دعوت دی گئی ہے کہ اس نورانی محفل میں شرکت کرکے ذکرِ امام حسین ؓ سے اپنے قلوب کو منور کریں اور ثوابِ دارین حاصل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں