ویب ڈیسک
وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر عہدیدار نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ بنانے کے بیان کو مذاق قرار دے دیا۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کےصحافی کے مطابق وائٹ ہاؤس عہدے دار نے وضاحت کی کہ ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ بنانےکا بیان مذاق تھا، آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ بنانے سے متعلق مشیروں سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔