مولانا مقبول احمد مہر کی زیر نگرانی حلقہ ہائے درودِ شریف کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری

جعفرآباد (بیورو چیف مقصود احمد مہر)شیرانِ اسلام پاکستان کے صوبائی ناظم بلوچستان مولانا مقبول احمد مہر کی زیر نگرانی مختلف مقامات پر حلقہ ہائے درودِ شریف کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری ہے۔ ان روحانی محافل میں عاشقانِ رسول بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں اور درود و سلام کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔مولانا مقبول احمد مہر نے کہا کہ درودِ پاک کی محافل امتِ مسلمہ کےلئے خیر و برکت، محبتِ رسول اور روحانی تربیت کا بہترین ذریعہ ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حلقہ ہائے درودِ شریف کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس نیک اور ثواب کے کام میں شامل کیا جائے گا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ درودِ پاک کی محافل میں شرکت کرکے دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کریں اور معاشرے میں محبت، اخوت اور اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ اللہ تعالیٰ اس عظیم دینی خدمت کو قبول فرمائے اور اسے مزید وسعت عطا فرمائے۔ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں