امریکا، جوہری مرکز کی لیبارٹری میں آگ لگ گئی، ہنگامی حالت کا اعلان

واشنگٹن–امریکی کی ریاست ساتھ کیرولائنا کے جوہری مرکز میں لیبارٹری کے اندر آگ لگنے کے بعد ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا۔امریکی حکام کے مطابق آگ لگنے کے نتیجے میں ایک ملازم معمولی زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔حکام کے مطابق آگ فوری طور پر بجھا دی گئی جس کے بعد ہنگامی حالت کا الرٹ واپس لے لیا گیا۔امریکی محکمہ توانائی کے مطابق ریڈیولوجیکل سروے کے بعد یہ تصدیق کی گئی ہے کہ لیبارٹری سے کسی قسم کے جوہری مواد یا تابکاری کے اخراج کے شواہد نہیں ملے۔حکام کی جانب سے سائٹ پر آنے والے ملازمین کو معمول کے مطابق آنے اور کام شیڈول کے مطابق جاری رکھنے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں