ایران کو بجلی کے عوض 12 ملین ڈالر کی ادائیگی واجب الادا ہے‘ اویس لغاری

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایران سے بجلی کی درآمد سے متعلق قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کروا دیا ہے جس میں کہا کہ ایران سے مکران ریجن کو 204 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے اور بجلی کے عوض ایران کو 12 ملین ڈالر کی ادائیگی واجب الادا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اویس لغاری نے کہاکہ ایران سے 4 سرحدی ٹرانسمیشن لائنوں کے ذریعے پاکستان بجلی ملتی ہے ،ایران سے گوادر، تربت ،پنجگور، تمپ ،جیوانی ،پسنی اور مکران کو بجلی دی جاتی ہے،ایران کو بجلی کے عوض 12 ملین ڈالر کی ادائیگی واجب الادا ہے، ایران سے درآمد کی جانے والی بجلی کے نرخ نیپرا سے منظور شدہ ہیں ۔وزیر توانائی نے کہا کہ بجلی کی ادائیگی کی ذمہ داری سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی ہے،ایران سے بجلی حاصل کرنے والے علاقوں کے صارفین بل ادا کرنے کے پابند ہیں ،ایرانی بجلی کے بلوں کی وصولی کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کرتی ہے،بلوچستان کے ان علاقوں میں نقصانات کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے،4انٹرکنکشن لائنوں کے ذریعے زیادہ سے زیادہ 204 میگاواٹ بجلی لی جاسکتی ہے،مکران ریجن کو قومی بجلی کے نظام سے منسلک کرنے کا کام مکمل کر لیا،طویل ٹرانسمیشن لائن اور وولٹیج کے مسائل دور کرنے کیلئے اقدامات زیرِ غور ہیں ۔وزیر توانائی نے آئی پی پیز اور بجلی کے گردشی قرضے سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ 25-2024 میں کمپنیوں کو 1669 ارب کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں ادا کیے،26-2025 میں آئی پی پیز کو کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 1711 ارب روپے ادا کیے،25-2024 میں 127046 گیگا واٹ آور بجلی پیدا کی گئی، 26-2025 میں بجلی کی پیداوار بڑھ کر 128540 گیگا واٹ آور رہی۔معاہدوں کے تحت بجلی گھروں کو کیپسٹی پیمنٹس ادا کی جاتی ہیں ، پلانٹس کو ضرورت کے وقت بجلی پیدا کرنے کیلئے تیار رکھنے کی ادائیگی ہوتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں