بسیمہ ‘مختلف فٹبال کلبوں میں کھیلوں کی وردیاں تقسیم

بسیمہ (نامہ نگار): بسیمہ میں کھیلوں خصوصاً فٹبال کے فروغ، نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور مقامی فٹبال کلبوں کو سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ایک اہم اور قابلِ تحسین اقدام سامنے آیا ہے، جہاں ایم پی اے واشک زابد علی ریکی، میر خدائے رحیم عیسیٰ زئی اور اسپورٹس آفیسر واشک کی جانب سے بسیمہ کے مختلف فٹبال کلبوں اور ٹیموں کے لیے فٹبال کی وردیاں فراہم کی گئیں وردیوں کی تقسیم کے حوالے سے جنگل ریسٹ ہاو¿س بسیمہ میں ایک پروقار پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینئر فٹبالر محمد اسلم عیسیٰ زئی، سیکریٹری سلام عیسیٰ زئی، کیپٹن نزیر، کیپٹن قاسم اعجاز حسین بادینی کیپٹن ادریس راقم کیپٹن نعمت کیپٹن میر آحمد شوہاز کیپٹن نصیب اللہ اور دیگر کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران مختلف فٹبال ٹیموں کے کپتانوں میں کھیلوں کی وردیاں تقسیم کی گئیں، جس پر مقامی کھلاڑیوں اور کھیلوں سے وابستہ حلقوں نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو نوجوانوں کے لیے حوصلہ افزا قرار دیا اس موقع پر کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے کہا کہ بسیمہ میں فٹبال کا کھیل طویل عرصے سے نوجوانوں میں غیر معمولی مقبولیت رکھتا ہے۔ محدود وسائل اور سہولیات کی کمی کے باوجود مقامی کھلاڑی اپنی محنت، جذبے اور صلاحیتوں کے ذریعے مختلف سطحوں پر اپنی شناخت بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایسے حالات میں فٹبال کلبوں کو کھیلوں کا سامان اور وردیاں فراہم کرنا نہ صرف کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہے بلکہ اس سے نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں بھی مدد ملے گی شرکائ نے بالخصوص سینئر فٹبالر کیپٹن محمد اسلم عیسیٰ زئی کے کردار کو بھرپور انداز میں سراہتے ہوئے کہا کہ بسیمہ میں کھیلوں کے فروغ اور فٹبال کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کیپٹن محمد اسلم عیسیٰ زئی نے ہمیشہ مثبت، مخلصانہ اور فعال کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے محض میدان میں کھیلنے تک خود کو محدود نہیں رکھا بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کو متحد کرنے، فٹبال کلبوں کو متحرک رکھنے، کھیلوں سے متعلق مسائل اجاگر کرنے اور متعلقہ حکام تک کھلاڑیوں کی آواز پہنچانے کے لیے بھی مسلسل کوششیں کی ہیں مقررین کا کہنا تھا کہ کیپٹن محمد اسلم عیسیٰ زئی کا شمار ان سینئر فٹبالرز میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے ذاتی مفاد سے بالاتر ہوکر بسیمہ کے نوجوانوں اور کھیلوں کے لیے اپنی توانائیاں صرف کی ہیں۔ ان کا سنہری کردار اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ انہوں نے نئی نسل کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں کھیل کے میدان سے وابستہ رکھنے کی کوشش کی اور مختلف فٹبال ٹیموں کے درمیان رابطے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کیا شرکاء نے کہا کہ فٹبال صرف ایک کھیل نہیں بلکہ نوجوانوں کو مثبت، صحت مند اور تعمیری سرگرمیوں سے جوڑنے کا ایک مو¿ثر ذریعہ ہے۔ اگر مقامی سطح پر کھیلوں کے میدان، ضروری سامان، کوچنگ، ٹورنامنٹس اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں تو بسیمہ کے باصلاحیت نوجوان ضلع، ڈویڑن اور صوبائی سطح پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں اس موقع پر ایم پی اے واشک زابد علی ریکی، میر خدائے رحیم عیسیٰ زئی اور اسپورٹس آفیسر واشک کی جانب سے فٹبال ٹیموں کے لیے وردیوں کی فراہمی کو بھی سراہا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ کھیلوں کے فروغ کے لیے آئندہ بھی ایسے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ کھیلوں سے وابستہ حلقوں نے مطالبہ کیا کہ بسیمہ میں فٹبال سمیت دیگر کھیلوں کے لیے مزید سہولیات، کھیلوں کا سامان، باقاعدہ ٹورنامنٹس اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے تربیتی مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ علاقے میں کھیلوں کا ماحول مزید مضبوط ہوسکے شرکائ نے اس امر پر بھی زور دیا کہ نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے اور انہیں صحت مند معاشرے کا فعال حصہ بنانے کے لیے کھیلوں میں سرمایہ کاری انتہائی ضروری ہے۔ اس حوالے سے مقامی فٹبالرز، کلب منتظمین اور کھیلوں سے وابستہ سینئر شخصیات کا تعاون قابلِ قدر ہے تقریب کے اختتام پر مختلف فٹبال ٹیموں کے کپتانوں نے وردیوں کی فراہمی پر ایم پی اے واشک زابد علی ریکی، میر خدائے رحیم عیسیٰ زئی، اسپورٹس آفیسر واشک اور خصوصی طور پر کیپٹن محمد اسلم عیسیٰ زئی کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کھیلوں کے میدان میں بھرپور محنت کرتے ہوئے بسیمہ اور واشک کا نام روشن کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں