ژوب ،پولیس کی اہم کارروائی،مال مویشی چوری اور موبائل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث مبینہ ملزمان گرفتار

ژوب.(بیورچیف رفیق قیصرانی)

ایس پی ژوب جناب سید عبدالصبور آغا صاحب کے احکامات پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی کمپلینٹ سیل جناب گلاب الدین صاحب، ایس ایچ او عدنان افضل، اے ایس ایچ او سہراب خان اور اسپیشل ٹیم کی مشترکہ کوششوں سے شہر کے مختلف مقامات پر کارروائیاں کیں۔
کارروائی کے دوران موٹر سائیکلوں کی چوری، مال مویشی چوری اور موبائل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث مبینہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم ایوب حریفال نے ژوب اسپتال ،بینک کے سامنے سے موڑرسائیکل چوری کرنے کا انکشاف کیا اور چوری شدا مال مویشی زبا کرکے فروخت کرنے والا قساب گرفتار ملزمان کی شناخت درج ذیل ہے:
1. عبدالرازق ولد عبدالخالق شیرانئ
2. مالک ولد عبدالخالق شیرانئ
3. ایوب ولد نعیم خان،حرایفال
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے رجسٹر کر لیا گیا ہے،مزید تفتیش جاری ہے۔
ژوب پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے لیے پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں