اسلام آباد–وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے تاریخی برادرانہ تعلقات کو مضبوط معاشی شراکت داری میں تبدیل کرنا وقت کی ضرورت ہے، دو طرفہ تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو مقامی ہوٹل میں ایرانی وزیر صنعت و تجارت ڈاکٹر محمد اتابک کے ساتھ 10 ویں پاکستان ایران جوائنٹ ٹریڈ کمیشن کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کرتے ہوئے کیا۔فورم سے خطاب میں جام کمال خان نے کہا کہ پاک ایران فری ٹریڈ ایگریمنٹ کو جلد حتمی شکل دی جائے گی اور دونوں ممالک کے درمیان بارٹر ٹریڈ میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی لاجسٹکس، کسٹمز اور کارگو نقل و حرکت میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ ناگزیر ہے،مشترکہ سرحدی منڈیوں کے قیام اور الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینج سے دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ جام کمال خان نے کہا کہ دونوں ممالک کا نجی شعبہ تجارت کے لیے تیار ہے، حکومتوں کی ذمہ داری سازگار اور قابلِ اعتماد کاروباری ماحول فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10واں جے ٹی سی اجلاس قابلِ عمل روڈ میپ مرتب کرکے اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔ جام کمال نے کہا کہ تجارتی سرگرمیوں کے لیے پاکستان اور ایران کے نجی اداروں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے، پاک ایران تجارت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارت کے فروغ کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔ فورم سے خطاب میں ایران کے وزیر تجارت محمد اتابک نے کہا کہ تجارت کے لئے مشترکہ راستوں کی ضرورت ہے
پاک ایران تجارتی حجم 10ارب ڈالر تک بڑھائیں گے، جام کمال
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل