تربت،اوورسیز کالونی میں ’’میجکل بائٹ‘‘ بیکری کا افتتاح، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا،

تربت:(یلان زامرانی)اوورسیز کالونی میں ’’میجکل بائٹ‘‘ بیکری کا افتتاح، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا،تقریب میں کاروباری ومختلف طبقوں کی شرکت اوورسیز کالونی تربت مین روڈ پر معروف کاروباری شخصیت شے غلام قادر بلیدی کے فرزند ولید قادر بلیدی کی جانب سے ’’میجکل بائٹ‘‘ بیکری کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی سابق وزیراعلیٰ بلوچستان و نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ تھے۔ انہوں نے فیتہ کاٹ کر بیکری کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نوجوانوں کا کاروبار کی جانب بڑھنا خوش آئنداقدام ہے، اس سے عوام کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی اور مقامی کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرہ صارفین کے بجائے پیداواری سرگرمیوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔میجکل بائٹ کے مالک ولید قادر بلیدی نے بتایا کہ اس کاروبار کا آغاز چھ سال قبل ان کی بہن نے گھر سے کیا تھا، جو بزنس کی طالبہ ہیں۔ اب اسے باقاعدہ منظم کاروبار کی شکل دی گئی ہے، جہاں معیاری اور ذائقہ دار بیکری مصنوعات فراہم کی جائیں گی۔تقریب میں شے غلام قادر بلیدی، ڈاکٹر تاج بلوچ، تربت پریس کلب کے صدر حافظ صلاح الدین سلفی، ایم ایس تربت ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر عبدالوحید بلیدی، ڈاکٹر غلام جان بلوچ، چیئرمین ناصر رند، انجمن تاجران کے رہنماؤں حاجی کریم بخش بلوچ، حاجی عطا بزنجو،شہزاد بزنجو،شے دادجان قادر بلیدی،عبدالحلیم بلوچ، حاجی منظور بلیدی سمیت سیاسی، سماجی، کاروباری اور صحافتی حلقوں نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر یلان زامرانی نے دعا کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں