واشنگٹن ( 11 جولائی 2026)امریکا بھر میں آنتوں کے انفیکشن سائیکلوس پوریاسس کے کیسز بڑھنے لگے۔امریکی میڈیا کے مطابق ریاست مشی گن میں 1000 سے زائد اور اوہائیو میں 500 سے زیادہ افراد میں اس بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔ریاست مشی گن کی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا وبائی پھیلا ہے۔اس انفیکشن کے باعث کئی ہفتوں تک ڈائیریا کی شکایت ہو سکتی ہے۔بیماری کے باعث فی الحال کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ہے۔امریکی ریاست مشی گن کے حکام نے گزشتہ ہفتے اس وبا کے پھیلا کا اعلان کیا تھا۔امریکی میڈیا کے مطابق ملک کی دیگر 28 ریاستوں میں بھی اسی طرح کے کیسز سامنے آنے کی اطلاعات ہیں۔
امریکا بھر میں آنتوں کے انفیکشن کے کیسز بڑھنے لگے
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل