کوئٹہ( سٹاف رپورٹر)کوئٹہ میں بچوں کی صحت کو درپیش خطرات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے کھلے خشک دودھ کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے شہر بھر میں گرینڈ کریک ڈاون کے لیے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ کھلے خشک دودھ پر پابندی کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا ضلعی انتظامیہ کے مطابق کھلے خشک دودھ پر ایکسپائری ڈیٹ درج نہ ہونے کی وجہ سے اس کی غیر محفوظ فروخت بچوں کی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔ انتظامیہ نے تمام دکانداروں اور میڈیکل اسٹورز کو ہدایت کی ہے کہ وہ کھلے خشک دودھ کی فروخت فوری طور پر بند کر دیں۔ مشترکہ ٹیمیں شہر بھر کی دکانوں اور گوداموں کی چیکنگ کریں گی، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں مالکان کی گرفتاری، سامان کی ضبطی اور دکانیں سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کوئٹہ میں کھلے خشک دودھ کی فروخت پر مکمل پابندی عائد
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل