چمن میں 21 ستمبر سے انسدادِ پولیو مہم شروع ہوگی، تیاریوں کا جائزہ

چمن (محمد صدیق مدنی) ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیرِ صدارت 21 ستمبر 2026 سے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے محکمہ صحت اور پولیو حکام کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں آئندہ انسدادِ پولیو مہم کے لیے کیے جانے والے انتظامات، سکیورٹی پلان، پولیو ٹیموں کی تشکیل، مائیکرو پلاننگ، مؤثر نگرانی اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چمن نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مہم کے تمام انتظامات مقررہ وقت سے قبل مکمل کیے جائیں اور 21 ستمبر سے شروع ہونے والی مہم کے دوران ضلع چمن میں کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے پولیو مہم کی کامیابی کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری، باہمی تعاون اور مانیٹرنگ کا نظام مزید بہتر بنانے پر زور دیا اور ہدایت کی کہ مہم کے دوران ٹیموں کی کارکردگی کو مؤثر انداز میں مانیٹر کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں