مون سون کی بارشیں اگرچہ موسم کو خوشگوار بنا دیتی ہیں، تاہم ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ یہی موسم بعض افراد، خصوصاً ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، بلند کولیسٹرول اور دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کیلئے صحت کے سنگین خطرات بھی پیدا کر سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق بارشوں کے دوران درجہ حرارت اور فضا میں نمی کی سطح میں مسلسل تبدیلی جسم کے قدرتی نظام کو متاثر کرتی ہے، جس کے نتیجے میں بعض افراد کا بلڈ پریشر غیر متوازن ہو جاتا ہے اور فالج (اسٹروک) کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔نیورولوجی کے ماہرین نے کہا کہ خون کی شریانوں سے متعلق بیماریوں میں مبتلا افراد کو مون سون کے دوران اپنی صحت پر معمول سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان کے مطابق اس موسم میں وائرل انفیکشن، نزلہ، زکام، کھانسی، معدے کی بیماریاں اور جسم میں پانی کی کمی جیسے مسائل عام ہو جاتے ہیں، جو جسم پر اضافی دباو¿ ڈال کر بلڈ شوگر اور بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنا مشکل بنا دیتے ہیں۔ماہرین نے نشاندہی کی کہ بارشوں کے باعث جسمانی سرگرمی میں کمی، نیند کے معمولات میں خلل اور ادویات کے استعمال میں بے احتیاطی بھی فالج سمیت مختلف پیچیدگیوں کے خطرات میں اضافہ کر سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مریض اپنی ادویات باقاعدگی سے استعمال کریں اور علاج میں کسی قسم کی لاپرواہی نہ برتیں۔ڈاکٹروں نے عوام کو فالج کی ابتدائی علامات سے آگاہ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے **”بی ای ایف اے ایس ٹی” (BE FAST)** اصول یاد رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس اصول کے مطابق اگر کسی شخص میں اچانک جسمانی توازن بگڑ جائے، بینائی متاثر ہو، چہرے کا ایک حصہ جھک جائے، بازو یا ٹانگ میں کمزوری محسوس ہو یا بولنے میں دشواری پیش آئے تو وقت ضائع کیے بغیر فوری طبی امداد حاصل کرنی چاہیے، کیونکہ فالج کے مریض کیلئے ہر لمحہ انتہائی اہم ہوتا ہے۔ماہرین کے مطابق بروقت علاج نہ صرف مریض کی جان بچانے میں مدد دیتا ہے بلکہ مستقل معذوری کے امکانات کو بھی نمایاں حد تک کم کر دیتا ہے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ ہائی رسک افراد باقاعدگی سے بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر کی جانچ کریں، متوازن غذا اختیار کریں، نمک کا کم استعمال کریں، تمباکو نوشی سے مکمل اجتناب برتیں، مناسب مقدار میں پانی پئیں اور روزانہ ہلکی پھلکی جسمانی سرگرمی کو معمول بنائیں۔ماہرین صحت نے واضح کیا کہ مون سون بذاتِ خود خطرناک موسم نہیں بلکہ پہلے سے موجود بیماریوں کو نظر انداز کرنا اصل خطرہ ہے۔ اگر بلڈ پریشر، ذیابیطس، کولیسٹرول اور دل کے امراض کو مو¿ثر انداز میں قابو میں رکھا جائے اور صحت مند طرزِ زندگی اپنائی جائے تو فالج سمیت متعدد پیچیدہ بیماریوں کے خطرات کو نمایاں حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔
، ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے مریض خصوصی احتیاط کریں
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل