لوئیانگ(ای–چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر یونیورسٹی آف سرگودھا کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے میزبان ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر ممتاز اعوان کی قیادت میں 10 سے زائد اساتذہ اور طلبہ پر مشتمل پاکستانی وفد نے چین کے صوبہ ہینان کے شہر لوئیانگ میں ہیرو باس ٹیکنالوجی (چین پاکستان اقتصادی و ثقافتی تبادلہ مرکز) کا دورہ کیا۔گوادر پرو کے مطابق وفد نے ہزاروں سال قدیم ہیلو کا ذائقہ، چین پاکستان دوستی کا جشن،چینی ثقافت کے کثیر جہتی تجربےکے عنوان سے منعقدہ ایک روزہ ثقافتی پروگرام میں شرکت کی۔تقریب میں چینی ثقافت کے مختلف رنگ پیش کیے گئے، جن میں روایتی اوپیرا، ڈمپلنگ بنانے، خطاطی، عجائب گھر کا دورہ اور تاریخی ورثے کی رات کے وقت سیر شامل تھی۔رپورٹ کے مطابق تقریب کے آغاز میں ہینان اوپیرا توجہ کومرکز رہا۔ مو گویینگ ٹیکس کمانڈاور چایانگ گو جیسے معروف ڈراموں کے منتخب حصوں نے حاضرین کو محظوظ کیا۔ بعد ازاں مقامی فنکاروں کی رہنمائی میں متعدد طلبہ نے روایتی آستینوں کے ساتھ اداکاری اور ڈرامائی انداز اپنانے کا عملی تجربہ بھی کیا۔ ایک شریکِ پروگرام نے کہا کہ چینی اوپیرا میں تمام جذبات آنکھوں اور چہرے کے تاثرات کے ذریعے بیان کیے جاتے ہیں، جس کیلئے ترجمے کی ضرورت نہیں پڑتی۔رپورٹ کے مطابق وفد نے لوئیانگ میوزیم کا بھی دورہ کیا، جہاں ارکان نے شاہراہِ ریشم سے وابستہ تاریخی نوادرات میں خصوصی دلچسپی لی۔ ان میں وسطی ایشیائی تاجروں کے تانگ سان تسائی مجسمے، مشرقی رومی سلطنت کے سونے کے سکے اور فارسی چاندی کے برتن شامل تھے۔ڈاکٹر طاہر ممتاز اعوان نے کہا کہ یہ نوادرات اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ چین اور پاکستان کے درمیان باہمی روابط اور تبادلے تاریخ کے اوراق میں بہت پہلے ہی اپنے ابتدائی مراحل میں داخل ہو چکے تھے۔گوادر پرو کے مطابق اس موقع پر غیر مادی ثقافتی ورثے کے ایک ماہر نے وفد کولوئیانگ اسپ?ڈکے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ یہ قدیم دور میں آثارِ قدیمہ کی تلاش کیلئے استعمال ہونے والے آلے سے ترقی کرتے ہوئے جدید تعمیراتی شعبے میں بھی استعمال ہونے لگا ہے۔ اس مظاہرے نے قدیم چینی دستکاری اور جدید ٹیکنالوجی کے درمیان ایک عملی تعلق کو اجاگر کیا۔رپورٹ کے مطابق شام کے وقت پاکستانی وفد نے روایتی ہان فو لباس زیب تن کیا اور لوئیانگ کے قدیم شہر کی سیر کی
چین پاکستان کا عوامی روابط کے فروغ ، ثقافتی تبادلے جاری رکھنے کا اعلان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل