اسلام آباد—پاکستان پر مجموعی قرضوں کا بوجھ ریکارڈ 83ہزار642ارب ہوگیا۔اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال جون تک وفاقی حکومت کے مجموعی قرضوں میں سالانہ 7.4فیصد اضافہ ہوا۔جون 2026تک ملک پرمجموعی قرضوں کا حجم 83ہزار 642ارب روپے ہوگیا جبکہ گزشتہ سال جون میں مجموعی قرضے 77ہزار 888ارب روپے تھے،رواں سال مئی تک مجموعی قرضوں کاحجم 81ہزار 955ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔اعدادوشمار کے مطابق وفاقی حکومت کے مقامی قرضے سالانہ 9.1فیصد اضافے سے 59ہزار 441ارب روپے جبکہ بیرونی قرضے 3.3فیصد اضافے سے 24ہزار 201ارب روپے تک پہنچ گئے۔
جون تک وفاقی حکومت کے مجموعی قرضوں میں سالانہ 7.4 فیصد اضافہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل