ڈیرہ اللہ یار‘زرعی حلقوں کا زرخیز اور سرسبز بیلٹ میں زرعی پانی کی شدید قلت پر گہری تشویش

ڈیرہ اللہ یار ( بیورو چیف ) بلوچستان کے عوامی و زرعی حلقوں نے صوبے کے انتہائی زرخیز اور سرسبز بیلٹ میں زرعی پانی کی شدید قلت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی نہ ہونے کے باعث قیمتی زرعی اراضی تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔ موجودہ سیزن چاول کی کاشت کا ہے، لیکن دریائے سندھ سے بلوچستان کو ملنے والے کینالوں میں اپنے حصے کا پورا پانی نہ آنے کی وجہ سے ذیلی شاخیں (شاخیں اور واٹر کورسز) خشک نظر ارہے ہیں عوامی حلقوں کے مطابق:> “بلوچستان کو دریائے سندھ سے اپنے حصے کا پورا پانی نہیں دیا جا رہا، جس کی وجہ سے نہ صرف زرعی زمینیں بنجر ہونے کا خدشہ ہے بلکہ کسانوں کو کروڑوں روپے کے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔حلقوں نے مزید بتایا کہ اس وقت چاول کی کاشت کے لیے تیار کی جانے والی پنیری پانی کی کمی کے باعث جل رہی ہے، جس سے امسال چاول کی فصل بری طرح متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ کسانوں اور عوامی حلقوں نے حکامِ بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ انتظامیہ کے ساتھ اس اہم معاملے کو فوری طور پر اٹھایا جائے اور بلوچستان کے کینالوں کو ان کے حصے کا پورا پانی فراہم کیا جائے تاکہ صوبے کی زرعی اراضی اور معیشت کو تباہی سے بچایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں