کوئٹہ(این این آئی)08جولائی 2026
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں قبائل پر مسلح افراد کے حملے کے خلاف شہریوں اور سیاسی جماعتوں کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا ،دھرنے کے باعث کوئٹہ شہر میں ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا،راستوں کی بندش کے باعث بعض اسکولوں میں ہونے والے پیپرز منسوخ کردیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 4افراد کی شہادت اور متعدد کے زخمی ہونے کے خلاف ہنہ اوڑک کے رہائشیوں اور سیاسی جماعتوں نے کوئٹہ ائیر پورٹ روڈ پر دھرنا دے رکھا ہے جو منگل کو دوسرے روز بھی جاری رہا دھرنے کے باعث کوئٹہ شہرمیں ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا اور علاقے میں سارا دن ٹریفک جام رہی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ راستے بند ہونے کی وجہ سے بعض بڑے اسکولوں میں ہونے والے پیپرزدوسرے روز بھی منسوخ کردیئے گئے۔
کوئٹہ ‘قبائل پر مسلح افراد کے حملے کے خلاف شہریوں اور سیاسی جماعتوں کا دھرنا جاری