اوستہ محمد (سٹاف رپورٹر)07 جولائی 2026
ڈسٹرکٹ پولیس اوستہ محمد کی کارروائیاں، مختلف جرائم میں مطلوب پانچ روپوش ملزمان گرفتار کر لیا گنداخہ پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری و روپوش ملزم اللہ وسایا عرف وسایا خان ولد کرم، قوم برڑہ، سکنہ بروہی واہ، قبو سعید خان، سندھ کو گرفتار کر لیا، مددگار 15 مددگار کی ٹیموں کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کرم اللہ، جمیل اور صدام پسران سیفل جبکہ مہر علی ولد جنگل اقوم دیناری، ساکنان اوستہ محمد کو گرفتار کر لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس اوستہ محمد جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گا۔
ڈسٹرکٹ پولیس اوستہ محمد کی کارروائیاں، مختلف جرائم میں مطلوب پانچ روپوش ملزمان گرفتار