کوئٹہ(04 جولائی 2026)
امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام صحت کی بنیادی سہولیات علاج ومعالجے کیلئے پریشان ہیں حکومت،منتخب نمائندے عوام سے مخلص ہوتومسائل مشکلات میں کمی آسکتی ہے۔ہرسطح کے ملازمین ایمانداری سےڈیوٹی کواپناشعاربنائے۔ان خیالات کااظہارانہوں انہوں نے آر ایچ سی ہسپتال سربندن گوادر اور بی ایچ یو شنکانی در کا تفصیلی دورے کے دوران گفتگو میں کیا دورے کے دوران انہوں نے دونوں مراکز صحت میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، عملے کی حاضری اور مریضوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا۔آر ایچ سی ہسپتال سربندن کے دورے کے دوران مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ہسپتال انتظامیہ سے طبی سہولیات میں مزید بہتری لانے،ضروری ادویات کی مستقل فراہمی اور مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہسپتال میں موجود مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل اور شکایات کو تفصیل سے سنا۔بعد ازاں انہوں نے بی ایچ یو شنکانی در کا دورہ کیاجہاں طبی عملے نے انہیں مرکز صحت کی کارکردگی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر یوسی چیئرمین سربندن نصیب نوشیروانی،سربندن کی سیاسی و سماجی شخصیت رفیق خیال اور دیگر سینئر کارکنان بھی موجود تھے۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور عوام کو ان کی دہلیز پر بہتر طبی خدمات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ آر ایچ سی ہسپتال سربندن اور بی ایچ یو شنکانی در میں درپیش مسائل کے حل، عملے کی کمی کو پورا کرنے، طبی آلات اور ادویات کی فراہمی کے لیے متعلقہ حکام سے فوری رابطہ کیا جائے گا تاکہ علاقے کے عوام کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔
بلوچستان کے عوام صحت کی بنیادی سہولیات علاج ومعالجے کیلئے پریشان ہیں‘مولانا ہدایت الرحمن