جیکب آباد: پولیس کی ملکیتی 54 دکانیں سیل، متاثرہ دکانداروں کی روزگار بچانے کی اپیل

جیکب آباد (رپورٹ انیس جکھرانی)جیکب آباد میں سٹی تھانہ پولیس نے عدالتی حکم پر پولیس کی ملکیتی 78 دکانوں میں سے 54 دکانیں سیل کر دیں۔اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کی ملکیت واگزار کرانے کے لیے سال 2022ء سے عدالت میں اپیل زیرِ سماعت تھی، جس پر جاری عدالتی احکامات کے مطابق دکانیں خالی کرانے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب متاثرہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ وہ باقاعدگی سے وقت پر دکانوں کا کرایہ ادا کرتے رہے ہیں، اس کے باوجود ان کی دکانیں سیل کر کے ان کے روزگار کا ذریعہ بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے وہ اپنے اہلِ خانہ سمیت شدید مالی مشکلات اور بے روزگاری کا شکار ہو گئے ہیں۔متاثرہ دکانداروں نے حکومت اور متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر ان کے روزگار کو تحفظ فراہم کیا جائے اور انصاف مہیا کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں