کوئٹہ(این این آئی) 27 جون 2026
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 4اہلکارزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے میاں غنڈی لنک روڈ پر نامعلوم افراد نے سڑک کے کنارے نصب بم سے پولیس کی گشت پر مامور گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار4اہلکارزخمی ہوگئے جبکہ گاڑی کو معمولی نقصان پہنچایا پولیس نے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔
کوئٹہ ‘ پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 4اہلکارزخمی