کوئٹہ 27 جون 2026(اسٹاف رپورٹر)
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مقامی ریسٹورنٹ کے مالک محمد ہاشم نورزئی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے
پولیس کے مطابق واقعہ ہفتہ کی صبح ایئرپورٹ تھانے کی حدود میں بلیلی میں کچلاک بائی پاس کے قریب پیش آیا۔ تاجر اپنے گھر کچلاک سے ویگو گاڑی میں شہر کی جانب جا رہے تھے کہ بلیلی کے قریب راستے میں ہی نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی۔ لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق حملے میں مقتول کی گاڑی پر متعدد گولیاں لگی ہیں جبکہ محمد ہاشم نورزئی کو سر اور بازووں پر تین گولیاں لگی تھیں سر پر۔لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔ ابتدائی طور پر واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ محمد ہاشم نورزئی کوئٹہ کے معروف تاجروں میں شمار ہوتے تھے۔