خیبرپختونخوا ، درجہ حرارت بڑھنے کے باعث گلیشیائی جھیلیں پھٹنے اور فلش فلڈ کا الرٹ جاری

پشاور(این این آئی)27جون 2026
خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں درجہ حرارت بڑھنے کے باعث پی ڈی ایم اے نے گلیشیائی جھیلیں پھٹنے اور فلش فلڈ کا الرٹ جاری کر دیا۔پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے کے بالائی اضلاع میں شدید گرمی اور درجہ حرارت میں اضافے کے باعث گلیشیرز پگھلنے اور سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے۔  چترال، سوات، دیر، کوہستان اور مانسہرہ کی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اختیارکیے جائے ، پی ڈی ایم اے نے ریسکیو اداروں، مشینری اور ہنگامی عملے کو ہر وقت تیار رکھنے سمیت خطرے سے دوچار آبادی کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ سیاحوں کو غیر ضروری سفر، دریاو¿ں اور گلیشیائی علاقوں سے دور رہنے اور عام عوام کو بارشوں کے دوران برساتی ندی نالوں سے دور رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں