ڈیرہ مراد جمالی قریب قومی شاہراہ پر پل کے نیچے بم دھماکہ

ڈیرہ مراد جمالی قریب قومی شاہراہ پر پل کے نیچے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا جس سے پل کو جزوی نقصان پہنچا ۔پولیس کے مطابق منگل کو ڈیرہ مرادجمالی کے قریب دوست ہوٹل کے مقام پر نامعلوم دہشت گردوں نے تخریب کاری کی غرض سے قومی شاہراہ این اے 65پر ایک پل کے نیچے دھماکہ خیز مواد نصب کررکھا تھا جوزورداردھماکے سے پھٹ گیا جس سے پل کی دیواروں کو جزوی نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور روڈ کو کلیئر کرنے کے بعد ٹریفک کیلئے کھول دیا۔ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں