نصیرآباد (نامہ نگار راضی خان مری) 17 جولائی 2026
ایس ایچ او سٹی ڈیرہ مراد جمالی اور سی آئی اے پولیس نصیرآباد کی مشترکہ کارروائیاں، چار منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات اور شراب برآمد
ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او شمن علی کی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی ڈیرہ مراد جمالی عبدالروف اور سی آئی اے انچارج حیدر علی شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے چار منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق
مقدمہ نمبر 111/2026 بجرم 9(i)-39 CNSA میں ملزم دلدار شاہ ولد حبیب شاہ کو گرفتار کیا گیا۔
* مقدمہ نمبر 116/2026 بجرم 9(i)-39 CNSA میں ملزم الٰہی بخش ولد گوہرام قوم بھنگر کو گرفتار کیا گیا۔
مقدمہ نمبر 117/2026 بجرم 9(i)-39 CNSA میں ملزم نیاز علی ولد محمد مراد قوم ڈومکی کو گرفتار کیا گیا۔
مقدمہ نمبر 119/2026 بجرم 9(i)-39(B) اور 9(i)-49 CNSA میں ملزم شہزادہ ولد قادر بخش قوم چلگری کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 870 گرام چرس، 50 گرام آئس (شیشہ) اور 9 بوتل شراب برآمد کی گئیں۔
مجموعی کارروائیوں کے دوران 1 کلو 366 گرام چرس، 50 گرام آئس (شیشہ)، 9 بوتل شراب برآمد کی گئیں جبکہ 4 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی
نصیرآباد ، چار منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات اور شراب برآمد