کوئٹہ 26 جون 2026(سٹاف رپورٹر) آئی جی پولیس نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا آئی جی بلوچستان پولیس محمد طاہر کی باچا خان چوک پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات گزشتہ برسوں کے مقابلے میں مزید مؤثر بنائے گئے ہیں،
بلوچستان میں 68 جلوسوں کو حساسیت کے لحاظ سے مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا، کوئٹہ: آج صوبے بھر میں 27 جلوس برآمد ہوئے، سب سے بڑا اور اہم جلوس کوئٹہ کا ہے،
مرکزی جلوس کے لیے تین ہزار سے زائد اہلکار، روف ٹاپ سیکیورٹی اور خصوصی حفاظتی انتظامات کیے گئے، بی ڈی اسکواڈ، جدید ٹیکنالوجی اور سخت چیکنگ کے ذریعے سیکیورٹی مزید مؤثر بنائی گئی،
کوئٹہ، انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر کا عاشورہ کی مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ