باباکوٹ(رپورٹ محمد یونس عمرانی)
ایس ایس پی نصیرآباد اسد ناصر نے آج پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ مراد جمالی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی پی او سرکل سٹی غلام سرور مینگل کی سربراہی میں ایس ایچ او پولیس تھانہ سٹی انسپکٹر عبد الرؤف جمالی، ایس ایچ او پولیس تھانہ شہید نذیر احمد عمرانی منگولی محمد انور کھوسہ، انچارج سی آئی اے انچارج سب انسپکٹر بہادر علی ڈومکی اور ایس ایچ او پولیس تھانہ شہید ہدایت اللہ کولاچی صدر سب انسپکٹر جاوید احمد کھوسہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ سرکل سٹی کے مختلف تھانوں کی حدود میں مشترکہ کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے اندھے قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔اس موقع پر ایس ڈی پی او سرکل سٹی غلام سرور مینگل، ایس ایچ او سٹی عبدالروف جمالی، ایس ایچ او شہید نذیر احمد عمرانی منگولی محمد انور کھوسہ، ایس ایچ او پولیس تھانہ شہید ہدایت اللہ کولاچی صدر جاوید احمد کھوسہ، انچارج سی آئی اے نصیرآباد بہادر علی ڈومکی و دیگر پولیس آفیسران موجود تھے۔ ایس ایس پی نصیرآباد نے کہا کہ پولیس تھانہ شہید نذیر احمد عمرانی کی حدود مورخہ 27 اگست 2026ء کو ٹیپل شاخ کے قریب پانچ مسلح ملزمان نے سبزی فروش نیاز علی جکھرانی سے موٹرسائیکل اور دو موبائل فون چھینے اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا۔ ایس ایچ او پولیس تھانہ شہید نذیر احمد عمرانی منگولی نے ایس ایچ او سٹی و انچارج سی آئی اے نصیرآباد و پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم چاکر ولد ہیبت، قوم لاشاری، کو گرفتار کرکے ایک مسروقہ موبائل فون برآمد کر لیا۔جبکہ مورخہ 14 اکتوبر 2026ء کو جھڈیر شاخ کے قریب تین مسلح ملزمان نے طارق عزیز عمرانی سے سی ڈی موٹرسائیکل ماڈل 2026ء چھین لی۔ شہید نذیر احمد عمرانی منگولی پولیس ٹیم نے بالا ٹیم کے ہمراہ نے ملزم ذاکر علی ولد عبدالرشید، قوم ڈومکی، کو گرفتار کرکے موٹرسائیکل برآمد کر لی۔جبکہ سٹی میں مختلف کارروائیوں کے دوران موٹر سائیکل ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم ذاکر علی ڈومکی کو گرفتار کر لیا، جو پولیس تھانہ منگولی کو بھی ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ اسی طرح اغوا کے مقدمے میں مفرور ملزم اللہ بخش عرف ٹکری قوم بدھ، دھوکہ دہی کے مقدمے میں مطلوب ملزم بشیر احمد ابڑو، جبکہ اقدام قتل کے مقدمے میں اشتہاری مجرم عبدالمالک ولد عبد الکریم قوم بھٹو کو بھی گرفتار کر لیا گیا اسی طرح پولیس ٹیم نے صدر تھانہ کی حدوڈ دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان شوکت ولد سوالی خان قوم مغیری اور فدا حسین ولد سوالی خان قوم مغیری کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم شوکت کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، ایک میگزین اور 15 راؤنڈ جبکہ ملزم فدا حسین کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پسٹل اور 7 راؤنڈ برآمد کر لیے گئے۔ دونوں ملزمان تھانہ صدر میں درج ڈکیتی کے مقدمے میں بھی مطلوب تھے۔ ایس ایس پی نصیرآباد اسد ناصر نے پولیس آفیسران کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نقد انعام اور تعریفی سند کا اعلان بھی کیا۔
بابا کوٹ ،اندھے قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات میں اہم کامیابیاں، متعدد ملزمان گرفتار،