دالبندین (نامہ نگار علی احمد)
گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول شہید فرحان جان دالبندین کے زیر اہتمام 05 اکتوبر کو عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر اسکول اسمبلی کے دوران ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد ہوا ۔
جس میں اسکول کے سینکڑوں طلباء نے اپنے اساتذہ کو سلامی پیش کی ۔
سلام ٹیچر ڈے کی تقریب سے ہیڈ ماسٹر عمران خان سنجرانی، ممتاز عالم دین مولانا حافظ عبد الصمد کبدانی، سینئر ٹیچرز عطاء اللہ بلوچ، نوراحمد انس سمیت اسکول کے طلباء نے بھی ٹیچر ڈے کے عنوان پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔
آخر میں ہیڈ ماسٹر عمران خان سنجرانی نے اسکول کے بہترین ٹیچر محمد زمان کو خصوصی گفٹ پیش کی ۔
تقریب کے اختتام پر ہیڈ ماسٹر عمران خان سنجرانی نے نظم، نعت خوانی، تقریر اور سلامی پیش کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کی۔