چمن (نامہ نگار) پراونشل انسٹیٹیوٹ فار ٹیچر ایجوکیشن (PITE) بلوچستان کی جانب سے تعلیمی شعبے میں نمایاں اور شاندار خدمات کے اعتراف میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول مدرسہ بحرالعلوم چمن کے مدرس اور ہیڈ ٹیچر حافظ محمد صدیق مدنی کو “بیسٹ ٹیچر ایوارڈ” (Best Teacher Award) سے نوازا گیا۔ تقریب کے دوران PITE بلوچستان کے نمائندے صادق صبا نے حافظ محمد صدیق مدنی کو ان کی بہترین تدریسی کاوشوں اور تعلیمی میدان میں گرانقدر خدمات پر اعزازی سرٹیفکیٹ و ایوارڈ پیش کیا۔ اس موقع پر موجود ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چمن قاری عبد الاحد، ھائی سکولز پرنسپلز اور دیگر اساتذہ اور شرکاء نے حافظ محمد صدیق مدنی کو یہ اہم اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
چمن: حافظ محمد صدیق مدنی کو بہترین تعلیمی خدمات پر ‘بیسٹ ٹیچر ایوارڈ’ سے نواز دیا گیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل