پہلا آل چاغی مرحوم تحصیلدار عبدالباسط جان محمد حسنی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ ک

دالبندین( نامہ نگار) پہلا آل چاغی مرحوم تحصیلدار عبدالباسط جان محمد حسنی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ایک شاندار اور دلچسپ میچ سدھیر جان کلب چاغی اور بلوچ کلب نوکنڈی کی ٹیموں کے درمیان بمقام مرحوم تحصیلدار عبدالباسط جان محمد حسنی شوٹنگ بال گراؤنڈ دالبندین میں کھیلا گیا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کی مگر ایک دلچسپ مقابلے کے بعد سدھیر جان کلب چاغی نے میچ جیت لیا

دلچسپ میچ کے مہمان خاص خان محمد عمر خان سنجرانی انٹر کالج نوکنڈی کے پرنسپل عالم اقبال واب تھے شاہ نذر بلوچ اور ایم این ای آفیسر چاغی سعید مہر، پرنسپل حاجی عبدالباری بلوچ، انجمن تاجران دالبندین کے صدر ٹکری نور احمد ساسولی، ماسٹر قادر بخش بلوچ، مینجر نیشنل بینک دالبندین زوھیب بلوچ، ماسٹر غلام نبی یوسفزئی، کیپٹن شفیق سنجرانی، استاد یوسف ساقی، استاد عبدالرزاق بلوچ، سنگت سعید، حاجی دین جان مینگل، ملک ظفر نوتیزئی، کونسلر میر عبدالجلیل سمالانی، بلال ساسولی، آغا گل رودینی، میر محمد حیات لجئی، ماسٹر جلیل ریکی، درویش محبوب ملنگ سمیت شائقین کی بہت بڑی تعداد موجود تھی

ریفری کے فرائض ظفر اقبال نوتیزئی تھے جبکہ بورڈ اسکورر صوفی عطاء اللہ آچش جبکہ اناؤنسر نادر زیب اور ثنا شیرزهی تھے ٹورنامنٹ کے صدر حاجی مظہر سنجرانی، سیکرٹری ماسٹر منیر احمد لجئی بھی موجود تھے آخر میں حاجی مظہر سنجرانی نے نوکنڈی اور چاغی کے بہترین کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کیے میونسپل کمیٹی دالبندین کے کونسلر میر عبدالجلیل سمالانی کی جانب سے مہمان ٹیموں کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں شوٹنگ بال گراؤنڈ میں شاندار ٹی پارٹی دینے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں