کندھ کوٹ(رپورٹ/عبدالرزاق آزاد) کندھ کوٹ ضلع میں جاری خونی قبائلی تنازعات کے خاتمے اور روک تھام کیلئے ایس یو پی کی کال پر مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں نے شہر کے دل ٹاور چوک سے امن مارچ کرتے ہوئے ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج کیا مظاہرین نے امن کی دھرتی، امن ہی چاہیے اور قبائلی دہشتگردی ختم کرو کے زوردار نعرے لگائے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں ظریت بجارانی، شاہنواز مرہیٹو، اصغر شیخ، اکرم باجکانی، والی ڈنو سندھی، غلام مصطفیٰ میرانی، حاجی حضور بخش مغل، کامریڈ عباس، سجاد بروہی، عبدالعزیز سومرو ودیگر نے کہا کہ کشمور ایٹ کندھ کوٹ ضلع میں رہنے والی مختلف برادریوں کے درمیان خونی قبائلی تصادم چل رہے ہیں جس کی وجہ سے بے گناہ لوگوں کا قتل عام ہو رہا ہے نوجوان مارے جا رہے ہیں والدین کو صدمے مل رہے ہیں خواتین بیوہ اور بچے یتیم ہو رہے ہیں جن برادریوں کے خونی تصادم چل رہے ہیں وہ مسلح بند ہو کر اپنے گھروں اور گاؤں کی پہرہ داری کر رہے ہیں جس سے تعلیم اور معیشت تباہ ہو رہی ہے اس لیے ہم امن چاہتے ہیں حکومت خونی تنازعات کی روک تھام اور خاتمہ کرائے پولیس قبائلی تصادم ختم کرنے اور قاتلوں کو گرفتار کرنے کے بجائے اسے اپنی روزی روٹی کا ذریعہ بنا چکی ہے جس کی وجہ سے خونی تنازعات میں اضافہ ہو رہا ہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قانون کے مطابق فریقین میں صلح کرائی جائے فریقین کے سرداروں ، وڈیروں ، مقدموں اور معززین کو پابند کر کے صلح کروائی جائے
کندھ کوٹ ‘خونی قبائلی تنازعات کے خاتمے اور روک تھام کیلئے ایس یو پی کی کال پر احتجاج
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل