جام آف لسبیلہ کے رہنماؤں نےوندر میں اپنے محبوب قائد کے اسپورٹس دوستی کی لاج رکھ دی

سونمیانی وندر(پ ر)جام آف لسبیلہ کے رہنماؤں نے وندر میں اپنے محبوب قائد کے اسپورٹس دوستی کی لاج رکھ دی کھلاڑیوں نے جام کمال خان عالیانی کے حق میں پیار و محبت کے الفاظ کا چناؤ کرلیا جام گروپ کے رہنماؤں کا وندر کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں آمد پر شاندار استقبال گلاب کی پتیاں نچھاور کرکے ہار پہنائے آج اگر وندر کرکٹ میدان آباد ہیں تو جام کمال خان عالیانی اور نوابزادہ میر زرین خان مگسی کی مرہون منت ہے جام گروپ کے سینئر رہنماء معروف قبائلی شخصیت سردار کامران گونگا کی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر کھلاڑیوں و شائقین سے خطاب جبکہ سینئر صحافیوں نے کرکٹ کھلاڑیوں کی مکمل حوصلہ افزائی کی مہمان خصوصی نے ٹورنامنٹ کمیٹی کو کیش رقم کی ادائیگی کرکے کھلاڑیوں کی دل جیت لیے صحافیوں مہراللہ الفت، زبیر بلوچ انتخاب، تنویر حفیظ ایوبی، اقبال حسن انگاریہ، محمد رمضان لاسی و دیگر بھی ہمراہ تھے اس موقع پر مہمان خصوصی نے کہا کہ کھلاڑی ملک کے سفیر ہوتے ہیں۔ اس موقع پر سینئر اسپورٹس مین اکبر ساقی، نزیر احمد، اسلم ساقی و دیگر بڑی تعداد میں شائقین کرکٹ نے شرکت کی ۔ جبکہ کمینٹیٹری کے فرائض سینئر کمینٹیٹر محمد اختر خاصخیلی، سلمان شاہ اور گلاخان پٹھان نے سر انجام دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں