کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں بھائی نے مبینہ فائرنگ کر کے اپنے ہی بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے بر وقت اور موثر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو 20 منٹ کے اندر آلہ قتل سمیت حراست میں لے لیا۔ترجمان پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی آپریشنز ضیاءالحق مندوخیل کی خصوصی ہدایات پر پولیس ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور جائے وقوعہ کو تحویل میں لے کر کارروائی شروع کی order۔ پولیس نے تندہی سے پیش رفت کرتے ہوئے صرف 20 منٹ کے مختصر دورانیے میں ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی اور واقعے کے محرکات معلوم کرنے کےلئے مزید تفتیش جاری ہے۔
کوئٹہ ،خروٹ آباد‘ بھائی کے ہاتھوں بھائی کا قتل
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل