بلوچستان حکومت کا کوئٹہ کی ماضی کی خوبصورتی کی بحالی کےلیے جامع حکمت عملی پر عملدرآمد کا فیصلہ

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)​وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی دارالحکومت کی ترقی، تزئین و آرائش اور جاری منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت 12 منصوبے مکمل کر لیے گئے ہیں، 7 منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ 5 نئے منصوبے تجویز کیے گئے ہیں۔ ​وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ پیکج کے تحت جاری اور نئے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کوئٹہ صوبے کا چہرہ ہے، اسے ایک جدید، منظم اور خوبصورت شہر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ شہر کی تاریخی شناخت اور ماضی کی خوبصورتی کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے شہر کی خوبصورتی کو نکھارنے پر خصوصی توجہ دینے کی تاکید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کوئٹہ کی ترقی صرف تعمیراتی کاموں تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اسے ہر لحاظ سے بہترین دارالحکومت بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں