کوئٹہ ،بوری سے 6سالہ بچے کی لاش برآمد

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ سے دو روز قبل اغواءہونے والے بچے کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے ۔پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر مغوی بچے کے گھر کے قریب سے ایک مشکوک بوری کی اطلاع ملی پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تلاشی لینے پر بوری سے 6سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت علی شاہ کے نام سے ہوئی ۔ پولیس کے مطابق بچے کو 20اگست کو اغواءکیاگیا تھا ۔واقعہ کے بعد ریسکیو حکام نے لاش کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی ۔ دوسری جانب وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے کوئٹہ میں 6 سالہ بچے علی شاہ کی بوری بند لاش برآمد ہونے کے واقعے کا نوٹس لے لیاوزیر داخلہ نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے بچے کی ہلاکت کے محرکات اور واقعے میں ملوث عناصر کا سراغ لگانے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں