اسلام آباد ۔۔آن لائن فراڈ اور فحش مواد بنانے والے تمام 284 غیر ملکیوں کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔حکام نے نجی ہاسنگ سوسائٹی کے پلازہ کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ گزشتہ روز ان غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کر کے خصوصی پرمٹ جاری کیے گئے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ تمام غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کیلیے اڈیالہ جیل منتقل کیا جا رہا ہے، ان کو 15 روز کے اندر پاکستان سے واپس بھیج دیا جائے گا۔284 غیر ملکیوں کو اسلام آباد کی نجی ہاسنگ سوسائٹی سے گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار افراد میں اکثریت ویتنام، انڈونیشیا اور چین کے شہریوں کی ہے۔ گرفتار زیادہ تر غیر ملکی سیاحتی یا وزٹ ویزے پر پاکستان آئے ہوئے تھے۔
284 غیر ملکیوں کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا فیصلہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل