محسن نقوی کا میر ضیاء اللہ لانگو سے ٹیلی فونک رابطہ

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو سے ٹیلی فونک رابطہ محسن نقوی نے میر ضیاء اللہ لانگو کی خیریت دریافت کی اور حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مستونگ حملہ ناکام بنانے پر بلوچستان پولیس کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا اللہ تعالیٰ کا کرم ہوا، میر ضیاء اللہ لانگو حملے میں محفوظ رہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان پولیس کی قربانیاں قابل تحسین ہیں، میر ضیاء اللہ لانگو نے خیریت دریافت کرنے اور حوصلہ افزائی پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا میر ضیاء اللہ لانگونے اس موقع پر کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک ضرور پہنچایا جائے گا، امن دشمن عناصر کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں