اسلام آباد نجی ہاوسنگ سوسائٹی کی عمارت سے 200سے زائد غیرملکی شہری گرفتار

اسلام آباد — سینکڑوں غیرملکی باشندوں کی گرفتاری نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)کےلئے دردِ سر بن گئی۔ذرائع کے مطابق 200سے زائد غیرملکی شہریوں کو ایک نجی ہاوسنگ سوسائٹی کی عمارت سے گرفتار کیا گیا، تاہم این سی سی آئی اے کے پاس نہ تو اتنی بڑی تعداد میں ملزمان کو رکھنے کی جگہ موجود ہے اور نہ ہی مطلوبہ عملہ دستیاب ہے۔حکام نے ضلعی انتظامیہ سے درخواست کرکے مذکورہ نجی عمارت کو عارضی طور پر سب جیل قرار دلوا دیا ہے، جہاں گرفتار افراد کو رکھا گیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق غیرملکی باشندے مذکورہ عمارت میں غیرقانونی کال سینٹرز چلا رہے تھے۔ گرفتار افراد میں چین، ویت نام، انڈونیشیا اور ملائیشیا کے شہری شامل ہیں، جو وزٹ ویزے پر پاکستان آکر غیرقانونی کاروبار میں ملوث تھے۔ ذرائع کے مطابق ان غیرقانونی کال سینٹرز کا سراغ ایک شراب برآمدگی کیس کی تفتیش کے دوران ملا جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں