جیکب آباد ، آئی بی اے پاس امیدواروں کا نوکریاں نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،شدید نعرے بازی،

جیکب آباد (نامہ نگار ) آئی بی اے پاس امیدواروں کا نوکریاں نہ ملنے کے خلاف گڑھی خیرو میں احتجاجی مظاہرہ ،شدید نعرے بازی،تفصیلات کے مطابق 5 سے 15 گریڈ کی نوکریوں کیلئے نوجوانوں کا عبدالنبی کھوسو، علی مراد جمالی، عبیداللہ بروہی اور دیگر کی قیادت میں احتجاج، مظاہرین نوجوانوں کا کہنا تھا کہ پانچ سالوں سے انتظار کے باوجود نوکریاں نہیں ملیں اور مسلسل احتجاجوں کے باوجود بھی کوئی نوٹس لینے کو تیار نہیں، مظاہرین نے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت منتخب نمائندوں سے نوٹس لیکر آفر آرڈر جاری کروانے کا مطالبہ کردیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں