گوانگژو(این این آئی)چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگڑو میں منعقد ہونے والے چین۔پاکستان گرین سیکٹر کے بی ٹو بی (B2B) کاروباری رابطہ اجلاس میں پاکستان کے 15 ممتاز چاول برآمد کنندگان اور چینی زرعی کمپنیوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران شریک اداروں نے خریداری کے ابتدائی معاہدوں (Letters of Intent) پر دستخط کیے جبکہ مستقبل میں تجارتی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق اس تقریب کا مشترکہ انعقاد گوانگڑو میں پاکستان کے قونصل خانے اور گوانگڑو انٹرنیشنل کوآپریشن سینٹر (GICC) نے کیا۔ 15بڑی چاول برآمد کرنے والی کمپنیوں پر مشتمل رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (REAP) کے 17 رکنی وفدنے اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر گوانگ ڈونگ کی زرعی پروسیسنگ، اناج اور خوردنی تیل کی تجارت، زرعی ٹیکنالوجی، زرعی مشینری سازی، سرحد پار ای کامرس اور سپلائی چین سروسز سے وابستہ کمپنیوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ رپورٹ کے مطابق کاروباری ملاقاتوں کے دوران پاکستانی اور چینی کمپنیوں نے اجناس کی خریداری کی قیمتوں، معیار کی جانچ کے معیارات، سرحد پار لاجسٹکس، ادائیگی کے طریقہ کار، طویل المدتی سپلائی تعاون اور پرائیویٹ لیبل پروسیسنگ جیسے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اجلاس کے دوران گوانگ ڈونگ کی متعدد کمپنیوں اور پاکستانی وفد کے ارکان نے خریداری کے ابتدائی معاہدوں پر دستخط کیے، جو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون میں عملی پیش رفت کی علامت ہیں۔ اس ملاقات نے مستقبل میں تعاون کیلئے کمپنیوں کے درمیان براہِ راست رابطے کا موثر ذریعہ بھی فراہم کیا۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق پاکستانی وفد کے نمائندوں نے ملک کی اجناس کی پیداوار کی صلاحیت، برآمدی ڈھانچے اور چاول کی فراہمی کی استعداد سے متعلق معلومات فراہم کیں، جبکہ رکن کمپنیوں نے ممکنہ چینی شراکت داروں کو اپنی مصنوعات، سپلائی کی گنجائش اور لاجسٹکس کے حل سے آگاہ کیا۔جی آئی سی سی کے مطابق اس تقریب نے چینی اور پاکستانی کمپنیوں کو اناج کے شعبے میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے اور پاکستانی زرعی برآمد کنندگان اور گوانگ ڈونگ کی زرعی و سپلائی چین صنعتوں کے درمیان تجارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ایک مو¿ثر پلیٹ فارم فراہم کیا۔
چین۔پاکستان گرین سیکٹر کے بی ٹو بی (B2B) کاروباری رابطہ اجلاس
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل