آئندہ 4سال کےلئے حج پالیسی کا اعلان کر دیاگیا، سرکاری سکیم کا کوئٹہ 60فیصد،پرائیویٹ کا 40فیصد مقرر

اسلام آباد (این این آئی)وزارت مذہبی امور نے آئندہ چار سال کےلئے حج پالیسی کا اعلان کر دیا ہے، حج 2027ءکےلئے درخواستوں کی وصولی 10سے 15دنوں میں شروع کی جائے گی، سرکاری سکیم کا کوٹہ 60فیصد جبکہ پرائیویٹ سکیم کا کوٹہ 40فیصد ہوگا ،وفاقی کابینہ کو میں ردوبدل کا اختیار ہوگا ۔بدھ کو وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے سیکریٹری مذہبی امور ابرار احمد مرزا کے ہمراہ پریس کانفرنس میں حج پالیسی کا اعلان کیا ۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کی پہلی چار سالہ حج پالیسی 2027ءتا 2030ءقوم کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔ یہ صرف ایک پالیسی نہیں بلکہ حج انتظامات میں ایک بنیادی اور دیرپا اصلاحات کا آغاز ہے، جس کا مقصد عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ سہولت، شفافیت، اعتماد اور معیاری خدمات فراہم کرنا ہے۔یہ پالیسی وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دور اندیش قیادت، خصوصی رہنمائی اور ذاتی دلچسپی کا عملی مظہر ہے۔ وزیراعظم کی واضح ہدایات تھیں کہ حج کے پورے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے، ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جائے، شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور ہر مرحلے پر عازمین کی سہولت کو اولین ترجیح دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس وژن کو ایک جامع، قابل عمل اور مستقبل پر مبنی پالیسی کی صورت میں قوم کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور نیشنل آئی ٹی بورڈ کی پوری ٹیم کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے وزارت مذہبی امور کے ساتھ قریبی تعاون کرتے ہوئے حج کے نظام کو جدید ڈیجیٹل بنیادوں پر استوار کرنے میں غیر معمولی کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن سے لے کر مانیٹرنگ، شکایات کے ازالے اور بعد از حج جائزے تک ڈیجیٹل نظام کی تشکیل حکومت کے اس عزم کا مظہر ہے کہ عوام کو تیز، شفاف اور آسان خدمات فراہم کی جائیں۔ہمیں یقین ہے کہ یہ چار سالہ پالیسی نہ صرف آئندہ کئی برسوں کیلئے بہتر منصوبہ بندی کو ممکن بنائے گی بلکہ پاکستان کے حج انتظامات کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرتے ہوئے لاکھوں عازمین کے اعتماد کو مزید مضبوط کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار چار سالہ حج رجسٹریشن اور ویٹنگ لسٹ کا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے، تاکہ عازمین اپنی سہولت کے مطابق پہلے سے حج کا سال منتخب کر سکیں۔رہائش، ٹرانسپورٹ، کیٹرنگ، فضائی سفر اور سامان کی ترسیل کیلئے تین سے چار سال کے معاہدے کیے جا سکیں گے، جس سے سہولیات کا معیار بہتر اور اخراجات کم ہوں گے۔حج کے تمام مراحل، رجسٹریشن سے لے کر شکایات کے ازالے اور بعد از حج جائزے تک، مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام کے تحت انجام دیے جائیں گے۔سال 2027 سے 2030 تک سرکاری اور نجی حج اسکیم کا کوٹہ بالترتیب 60 اور 40 فیصد برقرار رکھا جائے گا، جب تک وفاقی کابینہ اس میں کوئی تبدیلی نہ کرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں