جنوبی افریقا، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 پاکستانی قتل

پریٹوریا–جنوبی افریقا کے علاقے سیبینزامیں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 پاکستانی شہری جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ زور فونٹین روڈ پر اس وقت پیش آیا جب متاثرین اپنی گاڑی میں گھر واپس جا رہے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ چاروں افراد ٹیمبیسا میں چھوٹی دکانوں کے مالک تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولین کے ٹریفک سگنل پر رکتے ہی ایک سفید رنگ کی سیڈان گاڑی ان کے قریب آ کر رکی، جس سے مسلح افراد باہر نکلے اور گاڑی کے دونوں اطراف سے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔امدادی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر چاروں افراد کی موت کی تصدیق کی، پولیس نے جائے وقوع سے 9 ایم ایم پستول کے متعدد خول برآمد کر لیے ہیں۔ حکام کے مطابق واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے، تاہم حملے کا مقصد ابھی واضح نہیں ہو سکا اور تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں