ہرنائی ، نامعلوم مسلح افراد نے پولیس تھانہ کی عمارت کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا

ہرنائی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس تھانہ کی عمارت کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا۔ پولیس کے مطابق اتوار کو ہرنائی کے علاقے سنجاوی روڈ ڈیلکو نہ پولیس تھانہ کی عمارت کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا دھماکے کے وقت پولیس تھانہ میں پولیس اہلکار موجود نہیں تھے جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے مزید کارروائی کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں