اسلام آباد–چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ ووٹ حقِ حاکمیت، حقِ ملکیت اور حقِ روزگار کا ہے، میرپور ڈویژن میں پیپلز پارٹی کے تمام امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ آزاد کشمیر کے عوام سے 27 جولائی کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ووٹ حقِ حاکمیت کا، ووٹ حقِ ملکیت کا، اور ووٹ حقِ روزگار کا ہے، انہوں نے کہا کہ 27 جولائی کو تیر کے نشان پر مہر لگا کر پاکستان پیپلز پارٹی کے میرپور ڈویژن کے تمام نامزد امیدواروں کو کامیاب بنایا جائے۔انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے عوام برابری کے حق کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔
ووٹ حقِ حاکمیت، حقِ ملکیت اور حقِ روزگار کا ہے ، کشمیری27 جولائی کو تیر پر مہر لگائیں،بلاول بھٹو زر داری
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل