نصیر آباد میں پانی کی صورتحال کا حقیقی معنوں میں روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے‘ صادق عمرانی

کوئٹہ(نصیرآباد نامہ نگار راضی مری)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر سابق امیر جمعیت علمائے اسلام ضلع نصیر آباد مولانا عبداللہ جتک نے صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی سے ملاقات کی، جس میں علاقائی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور بالخصوص نصیر آباد میں جاری شدید پانی کے بحران پر تفصیلی گفتگو ہوئی، قائد نصیر آباد نے نہروں میں پانی کی منصفانہ فراہمی اور بقیہ نہروں کی کھدائی جلد مکمل کرنے کا پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پانی کے رسدکیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھایا جائے اور اس کی مزید تاخیر سے پورا زرعی بیلٹ محرومی کا شکاربن کر بوند بوند کیلئے ترسےگا، ملاقات میں ایکسیئن ایریگیشن نصیر آباد انجینئر فرید احمد پندرانی اور محکمہ ایریگیشن کے دیگر افسران بھی موجود تھے، صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ نصیر آباد میں پانی کی صورتحال کا حقیقی معنوں میں روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے، اور عوام کو درپیش پانی کے بحران کے حل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کیے جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں