پاکستانی اسکالر اور ان کے اہلِ خانہ کو چین کا فائیو اسٹار مستقل رہائشی کارڈ جاری

نانجنگ(16 جولائی 2026)چین نے بین الاقوامی علمی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کے سلسلے میں پاکستانی اسکالر ڈاکٹر عبدالرئوف اور ان کے اہلِ خانہ کو غیر ملکی مستقل رہائشی شناختی کارڈ (فائیو اسٹار کارڈ) جاری کر دیا ہے جس سے انہیں چین میں تحقیق، تدریس اور روزمرہ زندگی کے مختلف شعبوں میں مزید سہولت اور استحکام حاصل ہوگا۔گوادر پرو کے مطابق ڈاکٹر عبدالرئوف اس وقت نانجنگ یونیورسٹی آف انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (NUIST) اور یونیورسٹی آف ریڈنگ، برطانیہ کے اشتراک سے قائم NUIST-Reading Academy میں ہائی ٹیلنٹ ایکسپرٹ، انسٹرکٹر اور ماڈیول لیڈر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، انہیں یہ کارڈ ایک قومی کلیدی ترقیاتی زون کی انتظامیہ کی سفارش پر چین اور عالمی علمی برادری کے لیے ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں جاری کیا گیا۔ڈاکٹر عبدالرئوف نے کہاکہ چین ترقی اور عالمی فلاح میں اعلیٰ صلاحیتوں کے کردار کو نہ صرف سراہتا ہے بلکہ ان کی بھرپور حوصلہ افزائی بھی کرتا ہے، یہاں کا ماحول کھلا، جامع اور باصلاحیت افراد کے لیے انتہائی سازگار ہے۔انہوں نے خاص طور پر چینی جامعات کے باہمی تعاون پر مبنی ماحول کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہاں بین الاقوامی محققین کو علم کی ترقی میں شراکت دار کے طور پر خوش آمدید کہا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عبدالرو¿ف کا چین میں علمی سفر 2015 میں اس وقت شروع ہوا جب انہیں نانجنگ کی ساوتھ ایسٹ یونیورسٹی میں فنانس میں پی ایچ ڈی کے لیے داخلہ ملا۔ ان کی تحقیق کا مرکز توانائی کی معاشیات، ماحولیاتی معاشیات اور مالیاتی منڈیاں ہیں، جہاں وہ مارکیٹ کے رجحانات کو سمجھنے اور ان اہم شعبوں میں رویوں کی پیش گوئی پر کام کر رہے ہیں۔این یو آئی ایس ٹی میں شمولیت کے بعد ڈاکٹر عبدالرئوف نے ایک ممتاز استاد کے طور پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور انہیں جیانگسو یونیورسٹیز کے غیر ملکی طلبہ کی تدریسی مشاہداتی مقابلے میں پہلا پوزیشن حاصل کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں