بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹمز پاکستان کی توانائی منتقلی میں اہم کردار ادا کرے گا ‘اویس لغاری

لاہور(12جولائی 2026)فاقی وزیر برائے توانائی (پاور ڈویژن)سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ بیٹری انرجی سولر سسٹم (بی ای ایس ایس)پاکستان کی توانائی منتقلی میں اہم کردار ادا کرے گا، جو گرڈ کی استحکام کو بڑھانے، قابل تجدید توانائی کے زیادہ انضمام میں معاون اور الیکٹرک گاڑیوں کی وسیع پیمانے پر اپنانے کی راہ ہموار کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پاکستان سولر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹمز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا کہ بیٹری اسٹوریج جدید بجلی کے نظام کا ایک لازمی جزو بن چکا ہے کیونکہ پاکستان کا بجلی کا شعبہ تقسیم شدہ سولر جنریشن کی تیزی سے توسیع کی وجہ سے بنیادی تبدیلی سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھتوں پر لگائے جانے والے سولر سسٹمز کے بڑھتے ہوئے استعمال نے بجلی کی طلب کے پیٹرن کو نمایاں طور پر تبدیل کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں دن کے وقت طلب کم اور شام کے اوقات میں زیادہ ہو گئی ہے۔اس تبدیل ہوتے طلب کے پروفائل نے قومی گرڈ کے لیے عملی چیلنجز پیدا کر دیئے ہیں کیونکہ دن کے دوران پیدا ہونے والی اضافی سولر توانائی کو غروب آفتاب کے بعد بڑھتی ہوئی بجلی کی طلب کے ساتھ متوازن کرنا ضروری ہے۔ اویس لغاری نے کہا کہ بیٹری انرجی سٹوریج سسٹمز ایک موثر حل پیش کرتے ہیں، جو دن کے وقت اضافی سولر توانائی کو محفوظ کرتے ہیں اور پیک ڈیمانڈ کے دوران اسے گرڈ کو واپس سپلائی کرتے ہیں، جس سے گرڈ کی لچک بڑھتی ہے، مہنگے پیکنگ پاور پلانٹس پر انحصار کم ہوتا ہے اور قابل تجدید توانائی کا انضمام بہتر ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے بیٹری انرجی اسٹوریج کو اسٹریٹجک ترجیح قرار دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں