ڈیرہ اللہ یار ، مختلف عوامی مقامات پر صفائی کا کام تیزی سے جاری

ڈیرہ اللہ یار (بیورو چیف)
صحبت پور کے عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کا عمل جاری رکھنا ایک بہترین اقدام ہے۔ اس کا مقصد شہریوں کو گندگی اور تعفن سے بچانا ہے، یہی وجہ ہے کہ صفائی عملہ مختلف عوامی مقامات پر تیزی سے کام کر رہا ہے تاکہ موسم گرما میں گندگی کی وجہ سے وبائی بیماریاں نہ پھیلیں۔عوامی حلقوں کے مطابق، شہریوں کی صحت کا تحفظ میونسپل کارپوریشن کی اولین ترجیح ہے اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ صفائی کے نظام کو مزید فعال بنانے اور شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم، شہر کو خوبصورت اور صحت مند بنانے میں شہریوں کا تعاون بھی انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے صفائی کے نظام کو اب پہلے سے زیادہ مؤثر بنا دیا گیا ہے تاکہ صحبت پور کو ایک صاف، محفوظ اور مثالی شہر بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں