کوئٹہ(10 جولائی 2026) کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک میں 5جولائی کو دہشت گرد حملے میں جاں بحق 5 افراد کی نماز جنازہ جمعہ کو ادا کردی گئی۔ ہنہ اوڑک واقعہ میں تمام جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ہنہ اوڑک میں کی گئی، نمازجنازہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، پانچوں جاں بحق افراد کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا جاں بحق افراد میں محمد رفیق ، گلریز خان ، محمد اشرف ، نقیب اللہ اور محمد یونس شامل ہیں ، 5 جولائی کو ہنہ اوڑک کے علاقے ببری میں مسلح افراد کے دہشت گردحملے میں 5افرادجاں بحق اور 9زخمی ہوئے تھے، لواحقین نے واقعہ کے خلاف ائیرپورٹ روڈ پر دھرنا دیا تھا اور میتیں اسپتال میں سرد خانے میں رکھ دی گئی تھیں۔
کوئٹہ ‘ ہنہ اوڑک میں 5جولائی کو دہشت گرد حملے میں جاں بحق 5 افراد کی نماز جنازہ جمعہ کو ادا کردی گئی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل