کوئٹہ(04 جولائی 2026) کوئٹہ کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق ہزار گنجی کے علاقے میں پیش مسلح افراد نے بیٹری کی دکان پر واردات کے دوران فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دکاندار رحمت اللہ ولد عبدالقادر،زخمی ہو گیا۔زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔
کوئٹہ، ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل